آلو کے کاشتکاروں کی بھی سنی گئی، وزیراعلیٰ کا 5 لاکھ ٹن آلو ایکسپورٹ کے آرڈر ملنے کااعلان





 لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی مخلصانہ کاوشیں رنگ لے آئی ہیں اور  پنجاب کو 5 لاکھ ٹن سے زائد ' آلو' کی ایکسپورٹ کے آرڈر مل گئے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کسان کو خود مختار بنانے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان بھی 

https://logshandgripquarterback.com/h11v66zjir?key=dfcf582feea9f05f023c42245338f3c0

تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں روایتی کھیتی باڑی سے جدید زراعت تک کسان کی تقدیر بدلنے والے بڑے فیصلے کیے گئے جن میں بنجر زمینوں کی آباد کاری، ہائیڈرو پونک، زرعی ایکسپورٹ،ٹریکٹرز، سپر سیڈرز،سولرئزیشن،اپنا کھیت، اپنا روزگار اور وظائف شامل ہیں۔ بتایاگیا ہے کہ  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایگریکلچر انٹرنز کا ماہانہ وظیفہ 70ہزار روپے کرنے کی منظوری بھی دے دی، پنجاب میں پہلی مرتبہ روف ٹاپ ہائیڈرو پونک“ پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ،دو مرلہ چھت پر 280 سے 350 پودے لگائے جا سکیں گے، پولی تھین شیٹ اور مخصوص سٹرکچربنا کر گھر کی چھت پر 10سے زائد قسم کی سبزیاں اگائی جا سکیں گی۔

Post a Comment

0 Comments