اسرائیل کا سپریم لیڈر خامنہ ای سمیت متعدد اہم رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ تہران نے مسترد کر دیا

اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے تازہ ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سمیت متعدد اہم شخصیات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ تاہم ایرانی حکام نے ان دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔ نیتن یاہو کے مطابق ایران کے اہم عسکری اور جوہری مراکز پر حملے کیے گئے، جبکہ پاسدارانِ انقلاب کے کئی اعلیٰ کمانڈرز مارے گئے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ خامنہ ای کے رہائشی کمپاؤنڈ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے خبردار کیا کہ آئندہ دنوں میں مزید ہزاروں اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خامنہ ای کے رہائشی کمپاؤنڈ پر درجنوں بم گرائے گئے، جبکہ ملک بھر میں 500 سے زائد مقامات کو تقریباً 200 اسرائیلی طیاروں نے نشانہ بنایا۔ دوسری جانب ایران کی طرف سے ان حملوں اور نقصانات کی تفصیلات کی تردید کی جا رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments