رواں سال پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے میچز کرانے کا فیصلہ

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز پہلی مرتبہ پشاور میں کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی سے


متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں اس بات کی منظوری دی گئی کہ رواں برس پی ایس ایل کے میچز پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی منعقد ہوں گے۔

اجلاس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے انٹر اسکولز کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے 60 فیصد کھلاڑیوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے، جو صوبے میں موجود بے پناہ ٹیلنٹ کا واضح ثبوت ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کرکٹ کا بہت بڑا پوٹینشل موجود ہے، اسی لیے صوبے کے لیے دو ٹیمیں بنانے کا منصوبہ ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ سے متعلق سوال پر انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد صرف بنگلا دیش کو عزت دینا تھا، اس کے پیچھے کسی قسم کی شرط یا دباؤ شامل نہیں تھا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی توجہ مکمل طور پر کھیل اور کھلاڑیوں کی بہتری پر مرکوز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی مفاد سب سے مقدم ہے، اس کے بعد دیگر تمام معاملات آتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments