پاکستان سپر لیگ کی نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز نے پی ایس ایل کے 11ویں سیزن کے لیے سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کو اپنی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ اس تقرری کا اعلان فرنچائز کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کیا گیا۔
سیالکوٹ اسٹالینز کے آفیشل بیان میں کہا گیا کہ ٹیم کو ٹم پین جیسے تجربہ کار کرکٹر کو ہیڈ کوچ بنانے پر فخر ہے، جو عالمی کرکٹ میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔
41 سالہ ٹم پین بین الاقوامی کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ آسٹریلیا کی جانب سے 35 ٹیسٹ، 35 ون ڈے اور 12 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں، جبکہ انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کا اعزاز بھی حاصل رہا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔ اس سے قبل لیگ میں شامل ایک اور نئی فرنچائز نے بھی سابق آسٹریلوی کرکٹر جیسن گلیسپی کو اپنی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔
0 Comments