بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو کا کہنا ہے کہ آج جیل میں ملاقات کے دوران عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ عمران سے کہا کہ وہ اپنی آنکھ کی حالت پر شدید تشویش میں مبتلا ہیں کیونکہ بہتری کے آثار ظاہر نہیں ہو رہے۔
ایکس پر جاری بیان میں مریم وٹو نے بتایا کہ عمران خان نے بشریٰ بی بی کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے بھیجے گئے ڈاکٹروں نے خون کے ٹیسٹ بھی کیے، مگر اُن کی رپورٹس انہیں فراہم نہیں کی گئیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر رپورٹس دکھا بھی دی جائیں تو وہ اُس وقت تک مطمئن نہیں ہوں گے جب تک اُن کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم کو اُن کا معائنہ کرنے اور خود ٹیسٹ کروانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔
0 Comments