ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ اے کے اہم مقابلے سے قبل پاکستان اور نمیبیا کے میچ پر بارش کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کل گروپ مرحلے کا اپنا آخری میچ نمیبیا کے خلاف کھیلے گی۔ بھارت کے ہاتھوں 61 رنز کی شکست کے بعد قومی ٹیم کے لیے سپر 8 مرحلے تک رسائی یقینی بنانے کے لیے یہ میچ جیتنا ناگزیر ہو چکا ہے۔
میچ کولمبو میں شیڈول ہے جہاں موسمی رپورٹس کے مطابق بارش کا امکان 50 سے 60 فیصد تک ظاہر کیا جا رہا ہے۔ موسم ابر آلود رہنے کی پیش گوئی ہے جبکہ تقریباً 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔
0 Comments