محمد وسیم جونیئر کو جاری آسٹریلیا سیریز سے ریلیز کر دیا گیا

 


فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کو آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹی20 سیریز کے باقی 2میچز کے لیے پاکستان کے سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے، محمد وسیم جونیئر آسٹریلیا کیخلاف بقیہ 2 میچز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق پاکستان باقی سیریز 15 رکنی سکواڈ کے ساتھ مکمل کرے گا، جو آئندہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے بھی سفر کرے گا۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دیتے ہوئے فاتحانہ آغاز کیا ۔ 

Post a Comment

0 Comments